جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

مسعود پزشکیان:

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

خبر نمبر: ۱۶۷۷۲۱۴
پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں

ایران کے صدر نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیرا‌عظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اوراتحاد امت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے علما اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی۔

ایرانی صدرنے کہا: اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پرتہہ دل سے شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پرمبنی ہیں اور علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے بھی مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کومختلف جہتوں میں آگے بڑھارہے ہیں۔

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے