- خبر کاکوڈ: 1671194
میڈلین جہاز کے امدادی کارکنان کو اسرائیلی ائیرپورٹ کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا جنہیں ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
شفقنا اردو:امدادی سامان غزہ لانے والے جہاز میڈلین سے اغوا 12 امدادی کارکنان کو حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
میڈلین جہاز کے امدادی کارکنان کو اسرائیلی ائیرپورٹ کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا جنہیں ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
ادھر تیونس اور الجزائر کے سیکڑوں کارکنوں کا قافلہ غزہ جانے کےلیے اسے مصر کی رفح کراسنگ کی طرف گامزن کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے مزید 60 فلسطینی شہید کردیے جن میں سے14 افراد کو امدادی مرکز کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو قبضے میں لے کر اسرائیل پہنچایا گیا تھا۔
بندرگاہ پہنچنے کے بعد کشتی میں سوار افراد کو ایک کمرے میں لے جاکر زبردستی7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کی ویڈیو دکھائی گئی تاہم ان افراد نے ویڈیو کو دیکھنے سے انکار کردیا تھا۔
کاپی ہو گیا