جماران کے مطابق،ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سعودی حکمرانوں کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ ختم کرانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، انہیں یقین ہے کہ دونوں رہنما بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب کی مدد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا: ’’ہاں، ایسا ہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ (اسرائیلی) ایسا کریں گے۔ اسرائیل نے سعودی عرب کی بہت زیادہ مدد کی ہے۔‘‘
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے ابراہیمی معاہدوں میں سعودی شمولیت کے امکان سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایسا ہوسکتا ہے، بلکہ شاید اس کے امکانات پہلے سے بھی زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اسرائیل اور امریکہ کی حمایت حاصل ہونے پر بہت خوش ہے۔
تسنیم کی رپورٹ میں ٹرمپ کے ان بیانات کو سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعاون اور یمن کے محاذ پر ممکنہ معاونت کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔