جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

ایران:امریکی عوام کے اصل دشمن ان کے اپنے جنگ پسند حکمران ہیں

​ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے اصل خطرہ بیرونی دشمن نہیں بلکہ ان کی اپنی جنگ پسند حکمران اشرافیہ ہے، جو دنیا پر عالمی اثرات مرتب کرنے والی غیر قانونی جنگ مسلط کرچکی ہے۔

خبر نمبر: ۱۷۳۱۰۲۶
ایران:امریکی عوام کے اصل دشمن ان کے اپنے جنگ پسند حکمران ہیں

جماران نیوز ایجنسی کے مطابق، اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے اس دعوے پر ردعمل دیا جس میں ایران کی جانب سے لاس اینجلس اور سان ڈیاگو پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور ان شہروں کی تباہی کو بہت معمولی قیمت قرار دیا گیا تھا۔

بقائی نے لکھا کہ اپنے عوام کو خوف زدہ کرنے کے لیے آسمان میں ایک فرضی دشمن کھڑا کیا جاتا ہے تاکہ زمین پر موجود حقیقی خطرے سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ اصل خطرہ نہ سرحدوں کے پیچھے ہے اور نہ ہی لاس اینجلس اور سان ڈیاگو کے آسمانوں میں؛ حقیقی خطرہ وہ حکمران طبقہ ہے جس نے پوری دنیا پر ایک غیر قانونی جنگ مسلط کردی ہے، جس کے نتائج عالمی سطح پر مرتب ہورہے ہیں۔

بقائی نے امریکی صدر کے اس بیان کو کہ لاس اینجلس اور سان ڈیاگو کی تباہی بہت معمولی قیمتہوگی، خوف کی سیاست کی واضح مثال قرار دیا۔ ان کے مطابق، اس پالیسی کے تحت عوام کو ایک فرضی خطرے سے ڈرایا جاتا ہے، ان کے شہروں کی تباہی کو قابل قبول قیمت بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور انہیں حقیقی خطرے کی جانب توجہ دینے سے روک دیا جاتا ہے۔

endNewsMessage1

آپ کی رائے