جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

عراقچی: چین کے صدر کے علاقائی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں

​ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران چین کے صدر شی جن پنگ کے خطے سے متعلق اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

خبر نمبر: ۱۷۲۷۷۵۱
عراقچی: چین کے صدر کے علاقائی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں

جماران کی رپورٹ کے مطابق،چینی حکام سے ملاقاتوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ شی جن پنگ کے اقدامات عالمی مسائل کی نسبت زیادہ درست فہم پر مبنی ہیں، جبکہ بعض مغربی ممالک کے مؤقف میں عالمی معاملات کے تجزیے میں کمزوریاں نظر آتی ہیں۔

عراقچی نے ایران اور چین کے تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سیاسی اعتماد اور قیادت کی باہمی رضامندی کے باعث دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا نتیجہ قراردیا اورکہا کہ ایرانی عوام کی مزاحمت نے حملہ آوروں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام بنایا۔

ایرانی وزیر خارجہنے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں پر چین کے مؤقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غلط استعمال کے خلاف بیجنگ کے مؤقف کو بھی سراہا۔

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے