- خبر کاکوڈ: 1726697
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرارداد 23 ووٹوں سے منظور کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جماران نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرارداد 23 ووٹوں سے منظور کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قرارداد کے حق میں 23 ممالک نے ووٹ دیا، 3 نے مخالفت کی جبکہ 8 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس، چین اور نائجر نے قرارداد کی مخالفت کی۔
امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے منگل کے روز ایران کے خلاف قرارداد کا مسودہ باقاعدہ طور پر ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں پیش کیا تھا۔
ایران، روس اور چین نے قرارداد کو قانونی بنیاد سے محروم قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ سکیورٹی حالات میں ایران میں ایجنسی کے حفاظتی معاہدوں کے تحت معمول کے معائنے اور نگرانی کا عمل ممکن نہیں۔
قرارداد پر اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غور کیا جائے گا، جہاں روس اور چین کو ویٹو کا اختیار حاصل ہے۔