- خبر کاکوڈ: 1709449
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے 44 سے زائد سینئر شیعہ علماء اور روحانی شخصیات کی گرفتاری کے بعد ان کی حالت اور مقام کے بارے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
جماران کی رپورٹ کے مطابق،بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے 44 سے زائد سینئر شیعہ علماء اور روحانی شخصیات کی گرفتاری کے بعد ان کی حالت اور مقام کے بارے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرینی حکام نے ان علماء کو تنہائی کی کوٹھڑیوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ اور دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے سے ان شخصیات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی پولیس نے صرف چند خاندانوں سے رابطہ کر کے کپڑوں کا مطالبہ کیا، جبکہ اکثریت ایسے افراد کی ہے جنہیں بنیادی ضروریات تک فراہم نہیں کی گئیں اور وہ مکمل تنہائی میں رکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب بحرین کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاج اور سرگرمیاں جاری ہیں جہاں شیعہ برادری اور علماء کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
انسانی حقوق کے حلقوں نے اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔