اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

ارنا کے مطابق یورپ اور امریکا میں تیل اور گیس کی قیمتیں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ارنا – ابلاغیاتی ذرائع نے آبنائے ہرمز بند کردینے کی ٹرمپ کی دھمکی کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت بڑھ جانے کی خبر دی ہے۔

 ارنا کے مطابق  یورپ اور امریکا میں تیل اور گیس کی قیمتیں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد یورپ میں تیل کی قیمتیں  اس سطح پر پہنچ گئی ہیں جن کی ماضی ميں کوئی مثال نہیں ملتی۔

 سی این بی سی 18 اور بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ بعض یورپی ملکوں میں پیر کو تیل  کی قیمت میں سترہ فیصد اور گیس کی قیمت میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوگیا۔

 تیل اور گیس کی قیمتوں  کی ڈیٹا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یورپ میں ڈیزل کی قیمت میں تیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

کلیدی الفاظ ایران
آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔