اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد سے اہم ملاقات کی ، ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔ کلید پاکستان ایران قالیباف ایرانی وفد شہباز شریف

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد سے اہم ملاقات کی ، ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔

اعلامیے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کی معاونت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے۔

کلیدی الفاظ ایران پاکستان
آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔