- خبر کاکوڈ: 1697618
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر کو الگ الگ پیغامات میں مبارکباد دی ہے۔
سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی سالگرہ پر تہنیتی پیغام
جماران کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر کو الگ الگ پیغامات میں مبارکباد دی ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔
دوسری جانب ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں ایرانی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام کے لیے استحکام اور پیش رفت کی خواہش ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں کے پیغامات کو خطے میں سفارتی روابط کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔