جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

۱۲ دسمبر کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت قابل تعریف ہے:پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے منگل کی صبح اپنے دورہ مراکش میں ایرانی عوام کی پیر 12 دسمبر کی ملی یک جہتی ریلیوں کی پرشکوہ تصاویر اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر جاری کی ہیں۔

خبر نمبر: ۱۶۹۴۴۹۷
12 دسمبر کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت قابل تعریف ہے:پاکستانی وزیر دفاع

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے منگل کی صبح اپنے دورہ مراکش میں ایرانی عوام کی پیر 12 دسمبر کی ملی یک جہتی ریلیوں کی پرشکوہ تصاویر اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر جاری کی ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں ایران سے باہر بیٹھے ہوئے سلطنت پسندوں کے طرزعمل کو احمقانہ قرار دیا اور لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا ابدی و ازلی پڑوسی اور برادر ملک ہے۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ایران کی خودمختاری، قومی اقتدار اعلی اور سلامتی کا تحفظ چاہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا اور غاصب صیہونی حکومت اور ان کے زر خرید دہشت گردوں کے خلاف ایرانی عوام کی 12 دسمبر کی ملی یک جہتی کی عظیم الشان ریلیوں کی پر شکوہ تصاویر پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے