- خبر کاکوڈ: 1691271
حرم امام خمینی میں منعقدہ ’’مہرِ فاطمی‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے کہا کہ حضرت صدیقۂ طاہرہ نے فرمایا ہے کہ شیعہ ہونا صرف دعویٰ سے ثابت نہیں ہوتا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام خمینی میں منعقدہ ’’مہرِ فاطمی‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے کہا کہ حضرت صدیقۂ طاہرہ نے فرمایا ہے کہ شیعہ ہونا صرف دعویٰ سے ثابت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری سماج کی سب سے بڑی عظمت اور افتخار شہدا کی موجودگی ہے، وہ گمنام نوجوان جو خاموشی سے گئے لیکن تاریخ میں سربلند رہے۔
سید حسن خمینی کا کہنا تھا کہ شیعہ ہونا یعنی پیرو ہونا اور پیرو وہ ہے جو فرمان کو سن کر عمل بھی کرے۔ معیار یہ ہے کہ انسان کس حد تک شارع اور اہل بیت علیہم السلام کے امر و نہی کی پیروی کرتا ہے، ورنہ محض ادعا کافی نہیں۔ ان کے بقول امام خمینی ہمارے زمانے میں تشیعِ ناب کے حقیقی مظہر اور معارفِ فاطمی کے احیاگر تھے، اور ان کی پیروی کا مطلب یہ ہے کہ انسان ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرے۔
انہوں نے تاکید کی کہ مذہبی چہرے کو کاریکاتور کی صورت میں سطحی بنانے سے پرہیز کیا جائے اور حقیقتِ دین کو زندگی کا محور بنایا جائے۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اولادِ فاطمہ تاریخ میں عزت و افتخار کے ساتھ باقی رہی ہے۔ رسول اکرم نے اپنی اولاد کے احترام کا حکم دیا ہے، اور اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ جاہلیت کے اس معاشرے میں جہاں بچیاں زندہ درگور کی جاتی تھیں، وہیں حضرت فاطمہ ہی بقاے دین کا مرکز بنیں اور پیغمبر کے سلسلے کی استمرار کا وسیلہ قرار پائیں۔