منگل امام خمینی (رہ) کے حسینیہ میں منعقدہ "ایران ھمدل " پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد۔قدومی نے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر رہبر انقلاباسلامى، ایرانی قوم اور حکومت ایران کی قدردانی کی۔
قدومی نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کو دو سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اس آپریشن کو مومنین کی سربلندی اور صیہونی حکومت کی نابودی کا دن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں رہبر انقلاب اسلامى سید علی خامنہ ای اور ایران کی عظیم قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ غزہ اور یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ آپ کا پاکیزہ خون فلسطینی شہیدوں کے خون میں شامل ہوچکی ہے اور آپ مزاحمت اور خطے کے مستقبل میں شراکت دار ہیں۔
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے نمائندے نے شہید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں صحیح معنی میں "شہید فلسطین اور شہید الاقصیٰ " قرار دیا۔
انہوں مزید کہا: "ہم پریشان نہیں ہیں کیونکہ شہید اسماعیل ہنیہ کے بقول جب تحریک مزاحمت کا کو کمانڈر شہید ہوتا ہے دوسرا اسکی جگہ پر کر دیتا ہے۔
حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا کہ دشمن اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ افراد کو قتل کر کے، مزاحمت کو ختم کرسکتا ہے۔
انہون نے کہا کہ ہم آج بھی کھڑے ہیں، اور یہ تحریک فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔