جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

اسنیپ بیک کے مقابلے کے تدابیر سوچ لی گئی ہیں

وزیر پیٹرولیم حسن پاک نژاد نے بتایا ہے کہ سن 2018 سے لیکر اب تک ایران کے خام تیل کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

خبر نمبر: ۱۶۸۴۵۶۸
اسنیپ بیک کے مقابلے کے تدابیر سوچ لی گئی ہیں

ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے کہا کہ ایرانی تیل کی فروخت کو اسنیپ بیک کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی ضروری تدابیراختیار کرلی گئی ہیں

 ارنا کے مطابق ایران کے پیٹرولیئم کے وزير محسن پاک نژاد نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسنیپ بیک فعال ہونے سے ایران کے تیل کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 انھوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برس کے دوران ہم نے  امریکا کی خودسرانہ اور ظالمانہ پابندیوں کا  اتنا سامنا کیا ہے کہ اسنیپ بیک فعال ہونے سے موجودہ دباؤ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

 ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے کہا کہ ظاہرسی بات ہے کہ اگر ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ جس میں خاص تدابیر سے کام لینا ضروری ہوا تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔  

وزیر پیٹرولیم حسن پاک نژاد نے بتایا ہے کہ سن 2018 سے لیکر اب تک ایران کے خام تیل کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ On-shore پیداوار کی شرح میں گزشتہ 7 سال کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

حسن پاک نژاد نے بتایا کہ اس کے علاوہ پرانے کوؤں کو بحال کرنے اور آزادگان آئل فیلڈ پر کام کے آغاز کے نتیجے میں بھی پیداوار کے حجم میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے خام تیل کی پیداوار کی شرح کو ایک شاندار ریکارڈ قرار دیا۔

 

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے