جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

یورپ کو وزیر خارجہ عراقچی کا انتباہ

سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف آلہ کار بنانے کی جانب سے خبردار کرتے ہیں

سید عباس عراقچی نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں آج صبح فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

خبر نمبر: ۱۶۸۳۱۶۶
سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف آلہ کار بنانے کی جانب سے خبردار کرتے ہیں

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور ہلسنکی کے تعلقات کے علاوہ عالمی امن و سلامتی اور تبدیلیوں کے بارے میں بات چیت کی۔

وزیر خارجہ عراقچی نے غزہ میں دو سال سے جاری نسل کشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور نیز انسانی حقوق کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے سب ہی ملکوں کو چاہیے کہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کو روکنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

سید عباس عراقچی نے اپنے فنش ہم منصب سے گفتگو کے دوران ایٹمی موضوع کے سلسلے میں ایران کے ذمہ دارانہ رویے پر روشنی ڈالی اور یورپی ٹرائیکا کو سلامتی کونسل کا غلط استعمال کرنے کی جانب سے خبردار کیا۔

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے