جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

سید عباس عراقچی

ایرانی عوام امریکہ کیساتھ مذاکرات کو بیکار سمجھتی ہے

اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن واشنگٹن ہمیں اس بات کی ضمانت دے کہ بات چیت کے دوران ہمارے خلاف کوئی فوجی مہم جوئی نہیں کی جائے گی۔

خبر نمبر: ۱۶۷۹۷۷۶
ایرانی عوام امریکہ کیساتھ مذاکرات کو بیکار سمجھتی ہے

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے كہا كہ عوام مجھ سے كہتی ہے كہ اب اپنا وقت ضائع نہ كرو اور دھوكہ نہ كھاو۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار فائنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تہران ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن واشنگٹن ہمیں اس بات کی ضمانت دے کہ بات چیت کے دوران ہمارے خلاف کوئی فوجی مہم جوئی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امریکی حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرامپ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنی حماقت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا مالی ازالہ کرے۔ جب کہ دوسری جانب امریکہ، ایران پر حملے کی غلطی کے اعتراف کی بجائے الٹا تہران کے اس مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دے رہا۔ قابل غور بات ہے کہ سید عباس عراقچی کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب 2025ء کے اوائل میں امریکہ اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی سے مذاکرات کا آغاز ہوا۔

مذاکراتی عمل کے دوران ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، جس کے چند روز بعد امریکہ نے فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ فائنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ سفارتی ڈیڈ لاک کے نتیجے میں ایک بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی اخبار نے ایک مغربی تجزیہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ممکنہ طور پر تصادم کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے کیونکہ عسکری آپشن کے استعمال سے کوئی پرانا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے دوبارہ کسی بھی امریکی و صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔ لیکن انہوں نے اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی کہ دوبارہ ایسی حماقت کی تکرار کا احتمال نہیں۔ البتہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے