جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

ہیومن رائٹس واچ:

اسرائیل نے غزہ کے اسکولوں پر امریکی بم برسائے ہیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کم سے کم دو اسکولوں پرجن میں بے گھر ہونے والے فلسطینی شہری پناہ گزین تھے، امریکی بموں سے حملہ کیا ہے

خبر نمبر: ۱۶۷۷۵۵۲
اسرائیل نے غزہ کے اسکولوں پر امریکی بم برسائے ہیں

 ارنا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں اسکولوں پر اپنے غیر قانونی حملوں میں امریکی بم استعمال کئے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائيلی حکومت نے غزہ میں یہ تمیز کئے بغیر حملے کئے ہیں کہ اس کے حملوں کا نشانہ بننے والی عمارتیں فوجی ہیں یا غیر فوجی اور یہ  بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ہیومن رائٹس نے اپنی اس رپورٹ میں 2024 میں اسرائیلی  فوج کے ایسے  دو حملوں کا ذکر کیا ہے جن میں امریکا کے GBU39 نوعیت کے بم استعمال کئے گئے تھے۔

 پہلا حملہ 27 جولائی 2024 کو غزہ کے علاقے دیر البلح کے خدیچہ گرلس اسکول پر کیا گیا جس میں کم سے کم 15 فلسطینی شہید ہوئے تھے اور دوسرا حملہ 21 ستمبر 2024 کو شہر غزہ کے زیتون اسکول پر کیا گیا جس میں 34 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے