ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے سن 2021 میں "غذا تک دسترسی کے حق" کی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔
اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ 16 دسمبر سن 2021 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "غذا تک دسترسی ایک بنیادی انسانی حق" عنوان کے تحت ایک قرارداد پیش کی گئی جس کی امریکہ اور صیہونی حکومت نے مخالفت کرتے ہوئے اور اس کے خلاف ووٹ دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا کہ اس قرارداد میں بھوک کو انسانوں کے خلاف ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت اور ایسے کسی بھی اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے یہ قابل غور سوال اٹھایا ہے کہ مذکورہ قرارداد کی مخالفت سے کیا ثابت نہیں ہوتا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے غذا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی سازش پہلے سے تیار کر رکھی تھی؟