جماران | ایران اور دنیا کی تازہ ترین خبریں، سیاست، معیشت اور فکر

سابق وزیر خارجہ ظریف

ہولوکاسٹ کی قیمت فلسطینی عوام کیوں ادا کریں؟

سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےایک کانفرنس کے دوران کہا کہ میرے خیال میں یورپ کو ہولوکاسٹ کے ارتکاب کے لیے تا ابد شرمندہ رہنا چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ اس مسئلے کا فلسطینیوں سے کیا تعلق ہے؟

خبر نمبر: ۱۶۷۱۰۶۴
ہولوکاسٹ کی قیمت فلسطینی عوام کیوں ادا کریں؟

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ظلم میں فلسطینی عوام کا کیا کوئی کردار تھا جو اب انہیں قیمت ادا کرنی ہوگی؟ کیوں جرمنی ہالوکاسٹ سے شرمندگی کی وجہ سے صیہونی حکومت کے ہر اقدام کی تائید کر رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ آج یورپ امریکہ کی ہر بات پر ہاں میں ہاں ملاتا ہے اور ان لوگوں نے اپنے اقدار کو امریکی اقدار سے جوڑ دیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے بھی سوییت یونین کے خاتمے کے بعد فوجی کارروائیوں کی پالیسی اپنائی جو کہ شکست سے دوچار ہوگئی اور آج امریکہ اب ایک عالمی سطح کی قابض طاقت باقی نہیں رہا۔

 

 

endNewsMessage1

آپ کی رائے