اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

ایرانی رہبر انقلاب کے مشیر و معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکیوں کو ان کی بے بسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں وہی قوم باقی رہے گی جو ہزاروں سال سے یہاں آباد ہے۔

 

جماران نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق، محمد مخبر نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے رہنماؤں کی دھمکی آمیز بیانات کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ اور دھمکیاں طاقت سے زیادہ ان کی بے بسی کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمن کی کمزوریوں سے آگاہ ہے اور میدانِ جنگ میں اچانک اقدامات کے ساتھ ساتھ تیل اور توانائی کے وسائل کو بطور دباؤ استعمال کرنا علاقائی مساوات کو تبدیل کرسکتا ہے۔

محمد مخبر نے مزید کہا:’’اس خطے میں وہی قوم باقی رہے گی جو ہزاروں سال سے یہاں آباد ہے، جبکہ صہیونی حکومت صرف اپنے ’نہ ہونے‘ کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

 

کلیدی الفاظ صہیونی حکومت
آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔