- خبر کاکوڈ: 1725603
امریکی میڈیا نے ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایران کی شرکت امریکا کے لیے واضح پیغام ہے۔
جماران کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا نے ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایران کی شرکت امریکا کے لیے واضح پیغام ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف نام نہاد ’’اقتصادی دباؤ‘‘ کی پالیسی بلند و بانگ دعووں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکی اور دنیا کے کئی ممالک نے واشنگٹن کے دباؤ کو نظرانداز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے مختلف ممالک کو ایران سے تعلقات محدود کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم یہ حکمت عملی مؤثر ثابت نہیں ہوئی۔ ایران کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممالک نے امریکی دباؤ کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایران کا چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ موجود ہونا اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن کی ایران کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی پالیسی زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔