- خبر کاکوڈ: 1725593
آیت اللہ سید حسن خمینی نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے اور درجنوں خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رہ کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے اور درجنوں خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حسن خمینی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے حالیہ حملوں میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا اور ہرمزگان کے سیریک میں ایک شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ انہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور علاقے کے عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے عوام کو اس نوعیت کے جرائم کی تلخ یادیں اچھی طرح محفوظ ہیں۔ ان کے بقول جمہوریت، انسانی حقوق اور عالمی سلامتی کے نام پر کیے جانے والے دعوے بالآخر بدترین مجرمانہ اقدامات کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
حسن خمینی نے مزید کہا کہ استکباری مزاج کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے ظلم اور استکبار کے خاتمے اور ایران کے خلاف مبینہ جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے ایرانی قوم کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔