- خبر کاکوڈ: 1724818
ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضایی نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور موجودہ بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جماران کے مطابق، ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضایی نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور موجودہ بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محسن رضایی نے مشکل اور حساس حالات میں قطر کے لیے ایران کی جانب سے کی جانے والی مدد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے، کیونکہ واشنگٹن ماضی میں متعدد مرتبہ سفارت کاری اور مذاکرات سے متعلق اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی شرارت شروع کی تو ایران امریکی فوجی اور اقتصادی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائے گا جسے تاریخ یاد رکھے گی۔
محسن رضایی نے مزید کہا کہ امریکہ کو پہلے ایران کی جانب سے پیش کی گئی شرائط پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، جس کے بعد ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اقدام کرے گا۔
دوسری جانب قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مشکل حالات میں ایران کی جانب سے قطر کی مدد اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے ایران کے ساتھ تعاون کے معاملے میں کبھی تردد کا مظاہرہ نہیں کیا۔
قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ حساس صورتحال میں ذمہ داری کے احساس کے تحت قطر ایران کے ساتھ تعاون کے لیے ہمیشہ آمادہ اور پرعزم ہے۔