- خبر کاکوڈ: 1723433
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ملک آبنائے ہرمز کے معاملے میں امریکہ کے راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹرمپ کی عمان کو بمباری کی دھمکی
جماران کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ملک آبنائے ہرمز کے معاملے میں امریکہ کے راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آبنائے ہرمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمان راستے میں آیا تو امریکہ وہاں ’’شدید بمباری‘‘ کرے گا۔ ان کے اس بیان پر خطے میں کشیدگی اور علاقائی ممالک کے حوالے سے امریکی پالیسی پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔
ایران سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے ایک بار پھر خیالی دعوی کرتا ہوئے کہا کہ انہیں جلدی نہیں اور انہوں نے جنگ یا موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی مدت بھی مقرر نہیں کی۔ تاہم انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ سفید پرچم لہرا کر ہتھیار ڈال دے۔
ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فی الحال غزہ پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل میں ہونے والے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے بارے میں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ انتخابی عمل سے دور رہیں، تاہم ممکن ہے کہ کسی امیدوار کی حمایت کریں۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کانگریس کے وسط مدتی انتخابات ایران سے متعلق ان کی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی سے متعلق دباؤ برقرار رکھنے کے ساتھ تہران پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے کے اقدامات بھی جاری رکھے گا۔