اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

امام خمینیؒ کے آثار کی تدوین و اشاعت کے ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی کمساری نے آیت اللہ سید حسن خمینی سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جماران کی رپورٹ کے مطابق،امام خمینیؒ کے آثار کی تدوین و اشاعت کے ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی کمساری نے آیت اللہ سید حسن خمینی سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

علی کمساری نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ سید حسن خمینی، ان کی اہلیہ ڈاکٹر موسوی بجنوردی اور دیگر اہل خانہ سے مرحومہ نساء السادات آل یاسین کے انتقال پر دلی تعزیت کی۔

انہوں نے مرحومہ کے لیے بلندیٔ درجات اور اہل بیت اطہارؑ کے جوار میں حشر کی دعا کرتے ہوئے ان کے شوہر، مرحوم آیت اللہ سید محمد موسوی بجنوردی کے لیے بھی بلندیٔ درجات کی دعا کی۔

علی کمساری نے اپنے پیغام میں آیت اللہ سید حسن خمینی کے لیے طولِ عمر، عزت اور مزید کامیابیوں کی بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ نساء السادات آل یاسین، مرحوم آیت اللہ سید محمد موسوی بجنوردی کی اہلیہ اور آیت اللہ سید حسن خمینی کی خوش دامن تھیں۔

 

آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔