اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔

جماران  کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام اور مغربی ایشیاء کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔

فیلڈ مارشل اور قطری وفد تہران میں، آرمی چیف اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے، دورہ ثالثی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِعمل دینے کے قریب ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔