- خبر کاکوڈ: 1709447
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئے عالمی نظام کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران کی 70 روزہ مزاحمت نے عالمی تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔
جماران کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئے عالمی نظام کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران کی 70 روزہ مزاحمت نے عالمی تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے انگریزی بیان میں چینی صدر شی جن پنگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ایسی تبدیلی، جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئی، دنیا بھر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘
قالیباف نے کہا کہ ایران کی قوم کی 70 روزہ مزاحمت نے اس عالمی تبدیلی کی رفتار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل گلوبل ساؤتھ یعنی ترقی پذیر ممالک کا ہے۔