- خبر کاکوڈ: 1697219
امام خمینی رہ کے پوتے حجتالاسلام سید حسن خمینی، نے بنیاد مستضعفان کے صدر اور عملے سے ملاقات کے دوران کہا کہ انقلاب اسلامی ایک عظیم تاریخی واقعہ ہے
انقلاب اسلامی تاریخی انقلاب ہے:سید حسن خمینی
جماران خبر رساں ایجنسی کے مطابق،امام خمینی رہ کے پوتے حجتالاسلام سید حسن خمینی، نے بنیاد مستضعفان کے صدر اور عملے سے ملاقات کے دوران کہا کہ انقلاب اسلامی ایک عظیم تاریخی واقعہ ہے جو ایران اور دنیا کے ساتھ ساتھ خطے پر بھی گہرا اثر ڈال چکا ہے اور آنے والے دہائیوں یا صدیوں میں بھی اس کا اثر برقرار رہے گا۔
سید حسن خمینی نے کہا کہ انقلاب اسلامی طبقاتی نہیں ہے اور ہر طبقے میں مدافعین کی تعداد برابر ہے، اس لیے امام ہمیشہ تمام اقشار، مذاہب اور طبقات میں اتحاد پر زور دیتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک میں اختلافات اور چیلنجز موجود ہیں، لیکن اگر کوئی نظام خود اپنی غلطیوں کو پہچان لے، ان کی اصلاح کرے اور اپنی غلطیوں پر اصرار نہ کرے تو اسے بخش دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور درے کر کہا کہ اصل مسئلہ تصلب اور جان بوجھ کر غلطی دہرانا ہے، جو قابل بخشش نہیں۔
سید حسن خمینی نے کہا: سب سے بڑا سبب جو کینہ پیدا کرتا ہے، انصاف سے انحراف ہے؛ اگر کسی کو حق نہ ملے یا وہ محسوس کرے کہ اس کا حق چھینا گیا ہے، تو ناراضگی بڑھتی ہے۔" انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ نصیحت کرنے والا ہمیشہ خیرخواہ ہوتا ہے، اور حقیقی خیرخواہی تب ہی ممکن ہے جب عمل پر نظر اور نگرانی موجود ہو۔
یادگار امام نے آخر میں بنیاد مستضعفان سے کہا کہ وہ محروم طبقوں پر خصوصی توجہ دیں اور ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے اصلاح اور خود احتسابی کو یقینی بنائیں۔