اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

 جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دورانِ ملاقات پاکستان اوربحرین کے درمیان موجود عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عاصم منیر نے ہر شعبے میں بحرین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

 

 

آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔