اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور سلطنتِ عمان کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی بہترین حالت میں ہیں۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور سلطنتِ عمان کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی بہترین حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمان کی حکومت کی جانب سے اعتماد کو مضبوط بنانے اور تہران مسقط تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے قدر دان ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے یومِ ملّیِ عمان کی تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ ایران اور عمان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام میدانوں میں ممتاز تعلقات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی سطح بہت بلند ہے اور ایران ہمیشہ عمان کی اُن کوششوں کی قدر کرتا ہے جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہیں۔

یاد رہے کہ یومِ ملّیِ عمان کی یہ تقریب اتوار کی شام تہران میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں متعدد سفرا اور بیرونی نمائندہ دفاتر کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں عمان کے نئے سفیر یعرب بن قحطان بن ناصر البوسعیدی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

 

 

آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔