- خبر کاکوڈ: 1683166
سید عباس عراقچی نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں آج صبح فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور ہلسنکی کے تعلقات کے علاوہ عالمی امن و سلامتی اور تبدیلیوں کے بارے میں بات چیت کی۔
وزیر خارجہ عراقچی نے غزہ میں دو سال سے جاری نسل کشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور نیز انسانی حقوق کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے سب ہی ملکوں کو چاہیے کہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کو روکنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
سید عباس عراقچی نے اپنے فنش ہم منصب سے گفتگو کے دوران ایٹمی موضوع کے سلسلے میں ایران کے ذمہ دارانہ رویے پر روشنی ڈالی اور یورپی ٹرائیکا کو سلامتی کونسل کا غلط استعمال کرنے کی جانب سے خبردار کیا۔