- خبر کاکوڈ: 1672272
قائد ملت نے کہا: صہیونیوں کویاد رکھناچاہیے کہ ایسے کسی بھی مذموم و شوم حرکت کی طرف بڑھا گیا تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر معظم انقلاب کو سامراجی و صہیونی قوتوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل پر جاری اپنے پیغام میں کہا: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے رہبراعلیٰ ہیں ۔
انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے بیانات سمیت دیگر مراجع عظام و قائدین کی بیانات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا: جارحانہ حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں سامراجی صہیونیوں کا وطیرہ رہاہے البتہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مخاطب کرکے دھمکی آمیز بیانات وہ ایک سرخ لکیر ہے جسے پار کرنے کی کوشش کی جارہی رہی ہے۔
قائد ملت نے کہا: صہیونیوں کویاد رکھناچاہیے کہ ایسے کسی بھی مذموم و شوم حرکت کی طرف بڑھا گیا تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے، ایران نے رہبر معظم کی ہدایت و تائید کے ساتھ ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے مگر سامراجی صہیونیوں نے بغیر کسی وجہ کے جارحیت کی۔ جس کا جواب بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے واضح اور دوٹوک پیغام امت مسلمہ کا ترجمان ہے، یہی وہ غیرت و حمیتِ مسلم ہے جس کا اظہار رہبر معظم کی جانب سے ہوا۔