- خبر کاکوڈ: 1671505
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اپنے پیغام میں ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے
حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے تقاضا کیا ہے کہ وہ اس جارح حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈال کر ایسے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جمعہ کی صبح کو فلسطین پر قابض اسرائیلی حکومت نے ایران کے متعدد سائنسدانوں، فوجی کمانڈروں اور عام شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو شہید کرنے اور ملک کے کئی علمی اداروں اور مراکز پر حملہ کرنے کا جو جرم کیا ہے، اس نے ایک بار پھر اس حکومت کے خطرناک اور جارحانہ کردار کو واضح کر دیا ہے۔
ہم عظیم الشان شہداء کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور بلندیٔ درجات کی دعا کرتے ہیں، ان کے معزز خاندانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں اور متاثرین کے فوری شفایاب ہونے کے لئے دعاگو ہیں۔ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس جارح حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈال کر ایسے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے عزیز ایرانی قوم کی دائمی عزت اور بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔
ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
۱۶ ذی الحجہ ۱۴۴۶ ہجری قمری / 13 جون 2025ء
دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (مدظلہ العالی) ـ نجف اشرف