اردو ویب سائٹ - بیٹا ورژن

سربراہ حوزہ‌ علمیہ ایران نے "هیئت خادم الرضا" قم کے اراکین سے ملاقات کے دوران قم کی دینی و ملی شناخت اور عاشورا کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عاشورا اسلام کی تاریخ کا بے نظیر اور ناقابلِ موازنہ واقعہ ہے، جس کی عظمت بدر، احد یا خیبر جیسے اہم غزوات سے بھی بڑھ کر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ‌ علمیہ ایران، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے "هیئت خادم الرضا" قم کے اراکین سے ملاقات کے دوران قم کی دینی و ملی شناخت اور عاشورا کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عاشورا اسلام کی تاریخ کا بے نظیر اور ناقابلِ موازنہ واقعہ ہے، جس کی عظمت بدر، احد یا خیبر جیسے اہم غزوات سے بھی بڑھ کر ہے۔

انہوں نے عاشورا کے دو اساسی پہلوؤں کی وضاحت کی: ایک عقیدتی و ایمانی پہلو، جو تاریخِ امامت و نبوت میں منفرد حیثیت رکھتا ہے، اور دوسرا اجتماعی، ثقافتی اور سیاسی پہلو، جس نے اسلامی تاریخ کا رخ بدل کر رکھ دیا۔

آیت اللہ اعرافی کے بقول، عاشورا صرف حق و باطل کا معرکہ نہیں بلکہ الٰہی اسرار سے لبریز ایک معنوی مکتب ہے، جس سے قربت جتنی بڑھتی ہے، انسان اتنا ہی اس کے فیوضات سے بہرہ‌مند ہوتا ہے۔ انہوں نے مذہبی انجمنوں کی خدمات کو اس معنوی و روحانی مرکز سے قریب تر قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عاشورا نے ایران کی عزت، خودمختاری اور اسلامی انقلاب کی بنیادوں میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اور انقلاب اسلامی دراصل عاشورا ہی کا تسلسل ہے، جس نے اپنا پیغام دنیا بھر تک پہنچایا۔

انہوں نے تاکید کی کہ عاشورا کی مستقل بازخوانی ناگزیر ہے، تاکہ عصرِ حاضر کی نسل کی فکری اور روحانی ضرورتوں کا جواب دیا جا سکے۔ ان کے مطابق، عزاداری میں تجدید کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اصولی بنیادوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

آیت اللہ اعرافی نے شہر قم کی تاریخی عظمت اور اس کی بارہ سو سالہ علمی میراث کو سراہتے ہوئے کہا کہ قم کو دینی اور ملی شناخت کا علمبردار باقی رہنا چاہیے، اور یہاں کے باسیوں میں اس نسبت کا شعور اور احساس مزید مستحکم ہونا چاہیے۔

اختتام پر انہوں نے افریقہ میں ایامِ محرم کے دوران اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عاشورا سے 100 سے زائد دروس اخذ کیے، جو اس عظیم مکتب کی معنوی گہرائی کا مظہر ہے۔

 

آب و ہوا
نقطۂ نظر اور آراء

مضامین کی ذمہ داری ان کے مصنفین پر ہے، اور اس کی اشاعت کا مطلب ان تبصروں کی منظوری نہیں ہے۔